سٹی 42 : پاکستان نے کوالالمپور میں کھیلے جانے والے نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں فرانس کو پنالٹی سٹروکس کے راؤنڈ میں شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان مقررہ وقت میں میچ برابر رہنے کے بعد فیصلہ پنالٹی شوٹ آوٹس پر ہوا جس کے دوران فرانس نے دو گول ضائع کر دیئے۔ پاکستان کے حنان شاہد نے فیصلہ کن گول کیا ۔
پاکستان کے گول کیپر منیب الرحمن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آخری پلنٹی شوٹ روک کر پاکستان کو فائنل میں پہنچا دیا۔