ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہاکی ٹیم کی صلاحیت، عزم اور محنت قابلِ تحسین ہے؛ صدرِ مملکت کی ہاکی ٹیم کو مبارکباد

ہاکی ٹیم کی صلاحیت، عزم اور محنت قابلِ تحسین ہے؛ صدرِ مملکت کی ہاکی ٹیم کو مبارکباد

سٹی 42 :  صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے پاکستان کی فرانس کے خلاف ہاکی سیمی فائنل میں شاندار فتح پر قومی ہاکی ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کی گئی ۔ 

پاکستان کی ایف آئی ایچ نیشنز کپ کوالالمپور کے سیمی فائنل میں فرانس کے خلاف شاندار فتح پر صدر مملکت نے بیان جاری کیا، کہا کہ کھلاڑیوں کی اعلیٰ کارکردگی، جذبے اور ٹیم ورک کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کیا، یہ فتح قوم کے لیے فخر اور خوشی کا باعث ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہاکی ٹیم کی صلاحیت، عزم اور محنت قابلِ تحسین ہے، مجھے یقین ہے کہ ٹیم فائنل میں بھی اسی جذبے سے کامیابی  حاصل کرے گی۔