اسامہ ملک: گلشن اقبال بلاک 07 کی رہائشی عمارت کے فلیٹ سے کئی روز پرانی لاش ملنے کا واقعہ، پولیس کے مطابق لاش معروف اداکارہ عائشہ خان کی ہے، ابتدائی طور پر اداکارہ کسی امراض میں مبتلا تھیں۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقہ گلشن اقبال بلاک 07 کی رہائشی عمارت کے فلیٹ سے کئی روز پرانی لاش ملنے کا معمہ حل ہوگیا،پولیس کا کہنا تھا کہ لاش معروف اداکارہ عائشہ خان ہے۔
ابتدائی طور پر اداکارہ کسی امراض میں مبتلاتھیں،رات گئے فلیٹ سے مردہ حالت میں پائی، عائشہ خان کی لاش کو مزید کارروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
لاش کو جناح اسپتال سے ایدھی سرخانے منتقل کردیا گیا، جائے حادثہ سے مزید شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں، اداکارہ عائشہ خان کے کزنز اور پڑوسیوں سے بیان قلمبند کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ سینیئر اداکارہ عائشہ خان نے کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دیکھائے، اداکارہ عائشہ خان کی عمر 83 سال کے قریب تھی۔
اداکارہ عائشہ خان اداکارہ خالدہ ریاست کی بڑی بہن تھی، عائشہ خان گزشتہ کئی سالوں سے ڈراموں سے دور تھیں۔