ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ریٹ لسٹ نظر انداز، پھل اور سبزیاں مہنگے داموں فروخت

سبزیوں کی قیمت میں اضافے اور زائد نرخوں میں فروخت کا سلسلہ جاری  ہے ۔سرکاری نرخ نامے میں کم قیمت کے باوجود سبزیوں بدستور دگنے دام فروخت کی جارہی ہے۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عدیہ ناز) سبزیوں کی قیمت میں اضافے اور زائد نرخوں میں فروخت کا سلسلہ جاری  ہے ۔سرکاری نرخ نامے میں کم قیمت کے باوجود سبزیوں بدستور دگنے دام فروخت کی جارہی ہے۔

 شہری سبزی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان ہیں ۔شہریوں نے  پرائس کنٹرول کمیٹیوں سے  سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کروانے کا مطالبہ کردیا۔

آلو سرکاری قیمت 80 جبکہ  بازار میں 100 روپے کلو میں فروخت، پیاز سرکاری قیمت 105کی بجائے بازار میں 130 روپے کلو ، ٹماٹر سرکاری قیمت 70  جبکہ بازار میں 80 روپے کلو ، لہسن دیسی سرکاری نرخ 280 جبکہ مارکیٹ میں 300 روپے کلو ،ادرک سرکاری قیمت 640 کی بجائےبازار میں 700 روپے کلو، لیموں سرکاری قیمت 350  جبکہ بازار میں 400 روپے کلو ، بند گوبھی سرکاری قیمت 50 کی بجائے بازار میں 60 روپے کلو ، شملہ مرچ سرکاری قیمت 180  جبکہ بازار میں 200 روپےکلو،  ٹینڈے سرکاری قیمت 120  کی بجائے بازار میں 180 روپے کلو میں جبکہ بینگن سرکاری قیمت 50  کی بجائے مارکیٹ میں 80 روپے کلو میں فروخت جار ہے۔

دوسری جانب  سرکاری نرخ ناموں پر  بھی پھلوں کا حصول ناممکن ہوکر رہ گیا، سرکاری ریٹ لسٹ کے برعکس پھل مہنگے داموں میں فروخت ہونے لگے۔سندھڑی آم سرکاری قیمت 150 جبکہ بازار میں 200 روپے کلو میں فروخت، دوسہری آم 160 روپے کی بجائے 250 روپے کلو ، فالسہ سرکاری قیمت 250 جبکہ بازار میں 300 روپے کلو ، تربوز سرکاری قیمت 35 جبکہ بازار میں 60 روپے کلو ، گرما سرکاری قیمت 775 جبکہ بازار میں 100 روپے کلو ، تربوز سرکاری قیمت 40  جبکہ بازار میں 50 سے 60 روپے کلو میں فروخت، سیب سرکاری قیمت 340 جبکہ بازار میں 350 سے 400 روپے کلو ، کیلا سرکاری قیمت 130  کی بجائے بازار میں 150 روپے درجن میں فروخت، آلو بخارہ سرکاری قیمت 175 جبکہ بازار میں 200 سے 250 روپے کلو میں فروخت، کھجور  550 روپے کلو جبکہ آڑو  250 روپے کلو میں فروخت کیے جا رہے ہیں۔