سٹی 42: سعودی محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے غیر قانونی طور پر حج کرنے والوں کو سزا اور جرمانے کا اعلان کردیا گیا۔
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ غیر قانونی طور پر مشاعر مقدسہ میں داخل ہوتے ہوئے پکڑا گیا تو اسے 6 ماہ قید اور 50 ہزار ریال تک جرمانہ کی سزا کی جائے گی،ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی۔
سعودی جنرل سکیورٹی نے مزید بتایا کہ حج قوانین اور ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والا غیر ملکی ہوا تو اسے ملک بدر کر دیا جائے گا اور اس کے دوبارہ سعودی عرب آنے پر بھی پابندی لگا دی جائے گی، جبکہ مکہ مکرمہ کے تمام داخلی چیک پوسٹوں پر نگرانی کا عمل سخت کر دیا گیا ہے۔