ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کی ایمرجنسی نمبر تبدیل کرنے کی تجویز

ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کی ایمرجنسی نمبر تبدیل کرنے کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کی ایمرجنسی نمبر تبدیل کرنے کی تجویز،محکمہ داخلہ نے ریسکیو کی تجویز تسلیم کرنے سے انکا رکر دیا,ریسکیو ڈیپارٹمنٹ نے ون فائیو اور ون ون ٹو ٹو کی جگہ نائن الیون نمبر متعارف کروانے کی تجویز دی ۔

ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی جانب سے تجویز دی گئی ہے کہ ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو اور ایمرجنسی ون فائیو نمبرز تبدیل کرکے امریکہ کی طرز پر ’’نائن الیون‘‘نمبر رائج کر دیا جائے جس پر محکمہ داخلہ نے ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کی اس تجویز کو تسلیم نہیں کیا۔

محکمہ داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو اور ون فائیو بچے بچے کو یاد ہے،اس کو تبدیل نہیں کر سکتے۔ محکمہ داخلہ کے حکام کا مزید کہنا ہے کہ نمبر تبدیل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گاتاہم مذکورہ نمبروں کی تبدیلی کیلئے ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کی تجویز کابینہ کو بھجوا دی گئی ہے, حتمی فیصلہ کابینہ کرے گی۔