ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  مزے دار خوش ذائقہ لیچی   کے فائدے جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

lychee,Health,Bebefits,City42
کیپشن: lychee
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لیچی گرمیوں کا پھل ہے  ، یہ خوش ذائقہ ہونے کے ساتھ ساتھ افادیت سے بھرپور بھی ہے، ماہرین کا کہنا ہے لیچی ایک ایسا پھل ہے جو صحت کے لئے نہایت مفید ہونے کے ساتھ مدافعتی طاقت اور خون کے دورانیے کو بہتر کرنے کے علاوہ جلد کو خوبصورت بنانے کا کام بھی سرانجام دیتا ہے۔

 ماہرین غذائیت کہتے ہیں کہ لیچی دماغ کو طاقت دیتی ہے اور دل کی کمزوری میں بہت زیادہ مفید ہے۔لیچی میں وٹامن سی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اس لیے خواتین کی ہڈیوں کے بھربھرے پن میں نہایت مؤثر ہے۔ غذائی ماہرین کے مطابق اس میں وٹامن سی کی زائد مقدار پائی جاتی ہے جب کہ یہ جسم میں پانی کی کمی کو بھی پورا کرتی ہے۔

لیچی جسم کو فائبر بھی فراہم کرتی ہے جو کہ ہاضمہ کی قوت کو بڑھاتی ہے۔ اس کی وجہ سے قبض ، پیشاب اور پیٹ کی شکایت سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ یہ گیسٹرک کی شکایت کو بھی دور کر دیتی ہے اس کی وجہ سے نظام انہضام بہتر طور پر کام کرتا ہے۔

 لیچی جسم میں غذا اور پانی کو متوازن رکھتے ہوئے ہائی بلڈ پریشر کو قابو میں رکھتی ہے۔ پوٹاشیم کی زیادہ مقدار اور سوڈیم کی کمی لیچی کی اہم خصوصیت ہے جو بلڈ پریشر کو مستحکم رکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔