ضمنی انتخابات؛ پی ٹی آئی کے باغی رکن ملک اسد کھوکھر کو گرین سگنل مل گیا

election applet tribunal dismissed Appleal against Malik Asad Khokhar
کیپشن: Malik Asad Khokhar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)پنجاب میں ضمنی انتخابات میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کا معاملہ، الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے پی پی 168 لاہور سے ملک اسد علی کھوکھر کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف اپیل خارج کردی۔
 تفصیلات کےمطابق جسٹس شاہد کریم پر مشتمل الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے محمد عاشق کی اپیل خارج کرنے کا حکم جاری کیا ،الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے ریٹرنگ افسر کا ملک اسد علی کھوکھر کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ بحال رکھا،چونگی امرسدھو کے رہائشی ووٹر محمد عاشق نے ملک اسد علی کے خلاف الیکشن اپیلٹ ٹربیونل سے رجوع کیا تھا۔

 درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملک اسد علی کھوکھر پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے ہیں، پارٹی کے خلاف ووٹ دینے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے ان کو ڈی نوٹیفائی کیا، ملک اسد علی ڈی نوٹیفائی ہونے کے بعد وہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے۔

مزید کہا کہ ریٹرنگ افسر کے پاس اعتراض اٹھایا۔اس کے باوجود ملک اسد کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے، استدعا ہے کہ الیکشن اپیلٹ ٹربیونل ریٹرینگ افسر کا ملک اسد علی کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے ۔الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے پی پی 168 لاہور سے ملک اسد علی کھوکھر کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف اپیل خارج کردی۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer