ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹر میڈیٹ کےسالانہ امتحانات کا آغاز،امتحانی مراکز میں دفعہ 144 نافذ

Intermediate Exams
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنیدریاض :لاہور بورڈ کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ پارٹ 2 کے سالانہ امتحانات،آج سے سائنس مضامین کے امتحان کا بھی آغاز ہوگیا، پہلا پیپر انگریزی لیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ پارٹ 2 کے سالانہ امتحانات کا سلسلہ جاری ہے۔ آج سے سائنس مضامین کے امتحان کا بھی آغاز ہوگیا۔سائنس مضامین کے امیدواروں کا پہلا پیپر انگریزی لیا جارہا ہے۔

سالانہ امتحان میں 154036 امیدواران شرکت کریں گے۔امتحان میں 5 ہزار کے قریب عملہ ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔امیدواران کے لیے 580 امتحانی مراکز بورڈ کی حدود میں قائم کئے گئے ہیں۔غیر متعلقہ شخص کے داخلہ پر پابندی کیلئے تمام امتحانی مراکز میں دفعہ 144 نافذ ہے۔