دہشت کی علامت انڈر ٹیکر نےاکشے کمار کو فائٹ کا چیلنج دے دیا

Akshay Kumar-Undertaker
کیپشن: Akshay Kumar-Undertaker
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) مذاق کرنا مہنگا پڑگیا،  دہشت کی علامت سمجھے جانے والے سابق امریکی ریسلرانڈر ٹیکر نے بالی ووڈ سپر سٹار اکشے کمار کو فائٹ کا چیلنج دے دیا۔

کچھ روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر  پر اکشے کمار نے اپنی فلم ’کھلاڑیوں کا کھلاڑی‘ کی ریلیز کو 25 سال مکمل ہونے پر کچھ تصاویر شیئر کی تھیں۔ اکشے کمار نے ٹویٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ انڈر ٹیکر کو شکست دینے والے ہاتھ کھڑا کریں، ان میں سے ایک تصویر اکشے کمار کی بھی تھی جس میں انہوں نے اپنا ہاتھ بلند کیا ہوا تھا، دیگر تصاویر میں بروک لیسنر، رومن رینز اور ٹرپل ایچ کی تصویریں موجود ہیں۔

اکشے کمار کو مذاق اس وقت انہیں مہنگا پڑ گیا جب ٹوئٹر پوسٹ معروف ریسلر دی انڈر ٹیکر تک جا پہنچی، انڈر ٹیکر نے اکشے کمار کے اس ٹوئٹ پر ردِ عمل دیتے ہوئے انھیں فائٹ کا چیلنج دے دیا۔

 سابق ریسلر انڈ رٹیکر نے ٹویٹ کے جواب میں لکھا کہ ’اب آپ بتائیے کہ دوبارہ حقیقی میچ کے لیے آپ کب تیار ہیں‘۔

انڈر ٹیکر کے فائٹ کے چیلنج کرنے پر اکشے کمار کا ردعمل بھی آگیا، اکشے کمار نے مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا وہ اپنی انشورنس چیک کر لیں پھر بتائیں گے۔ 

واضح رہےکہ دی انڈر ٹیکر نوے کی دہائی میں ورلڈ ریسلنگ کی دنیا میں جلوہ گر ہوئے تھے، ان کا اصل نام ’مارک کیلاوے‘ ہے،انڈر ٹیکر کو ڈیڈمین کی عرفیت سے بھی جانا جاتا ہے، انہوں نے تقریباً 30 سال دنیا بھر میں اپنے پرستاروں کو محظوظ کیا، انڈر ٹیکر نے اپنے ریسلنگ کیرئیر کے دوران کئی بار ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ اپنے نام کی، بار ٹیگ ٹیم ٹائٹل اور رائل رمبل کے فاتح بھی رہے۔انڈرٹیکر نے 22 جون 2020 کو  ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلنگ کو خیر باد کہہ دیا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer