افسران کیلئے آفس کم پڑ گئے

 افسران کیلئے آفس کم پڑ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں افسران زیادہ اور آفس کم پڑ گئے، آفس کم ہونے سے اسمبلی سٹاف ذہنی کوفت کا شکار ہونے لگا۔

پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی نئی عمارت مزید تاخیر کا شکار ہونے اور اسمبلی سیکرٹریٹ میں نئی تعیناتیاں کے بعد ان دنوں اسمبلی سیکرٹریٹ کے ایک آفس میں چار چار افسران فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری ڈپٹی سیکرٹری اور اسسٹنٹ سیکرٹریز بھی ایک ہی آفس میں کام کرنے پر مجبور ہیں۔

مختلف دفاتر میں گنجائش سے زیادہ افسران ہونےسےنہ صرف آفس ڈیکورم خراب ہو رہا ہے، بلکہ افسران بھی ذہنی کوفت کا شکار ہیں جس کی وجہ سے ان کی کارکردگی بری طرح سے متاثر ہو رہی ہے۔

دوسری جانب جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کےلئے ایڈیشنل آئی جی کیلئے تین نام زیر غور ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایڈیشنل آئی جی علی عامر ملک، ایڈیشنل آئی جی انعام غنی اور ایڈیشنل آئی جی فیاض دیو کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ تاہم آئی جی پولیس نے ابھی تک کسی افسر کو تجویز نہیں کیا ہے۔

محکمہ سروسز نے آئی جی پولیس سے دو دن میں ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے لئے پینل مانگ رکھا ہے۔ آئی جی آفس نے ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے لئے ورکنگ شروع کر دی ہے جلد ہی نام فائنل کرکے حتمی شکل دیدی جائے گی۔