محبتوں کا نیا سلسلہ ''بندھے ایک ڈور سے'' 25 جون سے نشر ہو گا

محبتوں کا نیا سلسلہ ''بندھے ایک ڈور سے'' 25 جون سے نشر ہو گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے ناظرین کے لیے محبتوں کا نیا سلسلہ '' بندھے ایک ڈور سے'' شروع ہونے جارہا ہے۔ ڈراما سیریل کی منفرد اور گراؤنڈ پروموشن نے سکرین پر آتے ہی ناظرین کی اسے دیکھنے کی طلب بڑھادی ہے۔

 

بندھے ایک ڈور سے 25 جون سے ہر جمعرات کی شب رات آٹھ بجے نشر ہوگا۔ نئی نسل کے مقبول ہیرو  احسن خان اور فلم اور ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ اْشنا شاہ کی جوڑی نئے ڈرامے بندھے ایک ڈور سے میں دھوم مچانے آرہی ہے۔ اس حوالے سے احسن خان نے بتایا تھا کہ ڈرامے ان کا کردار ایک ایسے نوجوان کا ہے جو اپنے خاندان کو کسی بھی صورت متحد رکھنا چاہتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ ڈرامے میں ان کی اور اْشنا شاہ کی رومانس سے بھری کہانی بھی ناظرین کے دل جیت لے گی۔

اپنے ایک بیان میں نامور اداکاراحسن خان نے کہا ہے کہ اپنے مستقبل کے حوالے سے ہمیشہ سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے، اگر انسان سوچ بچار کے ساتھ درست فیصلے نہ کرے تو اس کا مستقبل دائو پر لگ سکتا ہے، بعض فیصلے انسان کو زندگی میں کئی سال پیچھے لے جاتے ہیں جس کا کبھی مداوا نہیں ہو سکتا۔

احسن خان نے کہا کہ میں اپنے مستقبل کے حوالے سے سوچ سمجھ کر فیصلے کرتا ہوں اور خدا کی ذات نے مجھے آج تک کامیابیاں ہی دی ہیں۔ بعض اوقات آپ کا فیصلہ درست ثابت نہیں ہوتا اور آپ کو مطلوبہ کامیابی نہیں ملتی لیکن میں اس پر بھی سوچ بچار کرتا ہوں اور اپنا احتساب کرکے اپنی غلطیوں کی اصلاح کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

  احسن خان نے کہا کہ میرا یہ ایمان ہے کہ آپ کسی کی ذات کو نقصان پہنچائے بغیر درست سمت میں چلیں تو خدا کی ذات سے آپ کو ضرور اس کا پھل ملتا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer