330 کلو وزنی مریض کا علاج جاری، اہم ٹیسٹ مکمل

330 کلو وزنی مریض کا علاج جاری، اہم ٹیسٹ مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہ رخ ندیم ) تین سو تیس کلو وزنی نورالحسن کا شالامار ہسپتال میں تیسرا روز، ڈاکٹر معاذالحسن کہتے ہیں نورالحسن کے ہارٹ ٹیسٹ، ہڈیوں کے ایکسرے کئے گئے ہیں، ایک ہفتہ تک نور الحسن کا آپریشن ہوجائے گا جبکہ آپریشن کے بعد مزید 20 دن ہسپتال میں ہی رکھا جائے گا۔

صادق آباد کے نورالحسن کو منگل کی رات شالا مار ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ نورالحسن کے ہارٹ ٹیسٹ، گھٹنوں کا ایکسرا کیا گیا جبکہ ہڈیوں کے مزید ایکسرے اور دیگر ٹیسٹ تجویز کیے گئے ہیں۔ نورالحسن کے ڈاکٹر معاذالحسن کا کہنا ہے تمام اعضاء کے ٹیسٹ کلئیر آنے کے بعد آئندہ ہفتے آپریشن کیا جائے گا، امید ہے کہ نور الحسن ہیلی کاپٹر کے بجائے گاڑی میں گھر جائےگا۔

نورالحسن کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، تین ماہ سے کھانا نہیں کھا رہا، صرف پروٹین ڈائیٹ پر گزارا کر رہا ہوں۔ آپریشن کے بعد ایک سال تک کھانے کا پرہیز بتایا گیا ہے، صحتیاب ہونے کے بعد اپنا خیال رکھوں گا۔

ڈاکٹرز کے مطابق نور حسن کی سرجری کے چھے ماہ بعد پہلے مرحلے میں 100 کلو وزن کم ہوگا جبکہ 2 برسوں میں نورالحسن اپنی نارمل زندگی میں واپس آجائے گا۔