ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے افسران و ملازمین کیلئے نوید، اعزازی تنخواہیں منظور

پنجاب کے افسران و ملازمین کیلئے نوید، اعزازی تنخواہیں منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) وزیر اعلیٰ پنجاب نے محکمہ خزانہ اور پی اینڈ ڈی سمیت دیگر محکموں کے افسران کے لیے اعزازی تنخواہوں کے اجراء  کی منظوری دے دی۔

مالی سال 2019-20 کے بجٹ کی تیاریوں میں شامل افسران کیلئے خوشخبری، محکمہ پی اینڈ ڈی بورڈ کے افسران و ملازمین کیلئے تین بنیادی تنخواہیں اضافی دینے کی منظوری دے دی گئی, وزیر اعلیٰ پنجاب نے دیگر صوبائی محکموں میں بجٹ اور پی اینڈ ڈی ونگ کے ملازمین کو بھی اعزازی تنخواہ دینے کی منظوری دے دی ہے، حکام کے مطابق افسران و ملازمین کو 4 سے 3 بنیادی تنخواہیں اضافی دی جائیں گی۔

دوسری جانب محکمہ خزانہ پنجاب کے افسران وملازمین کو چار بنیادی اضافی تنخواہیں دینے کی بھی منظوری دی گئی ہے، یہ تنخواہیں بجٹ کی تیاری میں کام کرنے والے افسران و ملازمین کو دی جائیں گی جس کے لیے آٹھ کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات آئیں گے اور دو ہزار کے قریب افسران و ملازمین اس سےمستفید ہوں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer