ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈائریکٹر پنجاب اکنامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے

ڈائریکٹر پنجاب اکنامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم:پنجاب کا واحد ریسرچ ادارہ پنجاب اکنامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ ایک بار پھر سربراہ سے محروم، ڈائریکٹر پنجاب اکنامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر ممتاز انور مستعفی، استیفہ پی اینڈ ڈی حکام کو بھیج دیا۔

پنجاب کا واحد اور انیس سو انیس میں قائم کیا جانے والے سب سے پرانا ریسرچ ادارہ پنجاب اکنامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ ایک بار پھر سربراہ سے محروم ہونے کو ہے۔ ڈائریکٹر پنجاب اکنامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر ممتاز انور اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے ہیں اور استیفہ محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کو ارسال کر دیا ہے۔ ڈاکٹر ممتاز انور نے 2015 میں ادارہ کا بطور ڈائریکٹر چارج سنھبالا اور ڈگماتے ادارے کو ایک بار پھر سے پروان چڑھایا، ڈاکٹر ممتاز کی سربراہی میں محکمے میں نئی اصلاحات لائی گئی اور محکمے کی ریسٹرکچرنگ کا منصوبہ شروع کیا گیا۔ محکمے میں موجود ریسرچرز کی سینکڑوں خالی آسامیوں پر بھرتیاں کی گئی، اور پنجاب اکنامک رپورٹ سمیت دیگر اہم ریسرچ رپورٹس تیار کی گئی۔

حکومت پنجاب کی جانب سے ڈائریکٹر پنجاب اکنامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر ممتاز انور کو 21 ویں گریڈ میں پرموٹ کر دیا گیا ہے۔ پروموشن کے بعد ڈاکٹر ممتاز انور پنجاب یونیورسٹی میں بطور پروفیسر خدمات انجام دیں گے جبکہ خالی آسامی کے لیے محکمہ پی اینڈ ڈی کی جانب سے جلد اشتہار دیا جائیگا اور ایم پی ون پیکج پر ہی امیدواروں کی بھرتی کی جائیگی۔