ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر پختونخوا: بارشوں اور سیلاب سے تباہی، 3 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا: بارشوں اور سیلاب سے تباہی، 3 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک رحمان: خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز بارشوں ، سیلاب (Rain, Flood)سےتباہی ، 3 بچوں سمیت 6 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ایک خاتون اور بچے کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔

 پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق  24 گھنٹوں کے دوران تیز بارشوں  اور فلش فلڈ کے باعث گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے اب تک  6 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

 تیز بارشوں کے باعث مجموعی طور پر 3 گھروں کو نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے ،یہ حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع خیبر، مردان،مانسہرہ اور کرم میں پیش آئے۔