ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حبس سے شہری نڈھال، محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کر دی

حبس سے شہری نڈھال، محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:شہر میں گرمی اور حبس کا راج برقرار ہے، جبکہ شدید گھٹن کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 اور کم سے کم 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے آج شہر میں بارش کی پیش گوئی بھی کی ہے۔ محکمہ کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 24 جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔