ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پہلاٹی20: بنگلادیش 7 وکٹوں سے جیت گیا

پہلاٹی20: بنگلادیش 7 وکٹوں سے جیت گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بنگلادیش نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 7 وکٹ سے شکست دے دی۔

میر پور کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلا دیشی کپتان لٹن داس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوگئی اور پوری ٹیم 110 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے فخر زمان کے علاوہ کوئی بلے باز وکٹ پر زیادہ دیر نہ ٹھہر سکا، انہوں نے سب سے زیادہ 44 رنز بنائے۔

ا ن کے علاوہ آل راؤنڈر عباس آفریدی نے تین چھکوں کی مدد سے 22 رنز اسکور کیے۔ خوشدل شاہ نے 17 رنز بنائے۔

بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد نے 3 اور مستفیض الرحمان نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

میزبان بنگلادیش نے 111 رنز کا ہدف 3 وکٹ کے نقصان پر  16 ویں اوور میں پورا کرلیا۔بنگلادیش کی جانب سے پرویز حسین 56 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، ان کے علاوہ  توحید ہردوئے نے 36 اور ذاکر علی نے 15 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا نے 2 اور عباس آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔