سٹی 42: مسلم لیگ ن پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا
پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت وزیر اعلی پنجاب مریم نواز ویڈیو لنک کے ذریعے کریں گی۔پارلیمانی پارٹی پنجاب کا اجلاس کچھ دیر میں شروع ہوگا۔
پارلیمانی پارٹی اجلاس میں کل ہونے والے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔تمام اراکین اسمبلی کو کل سینٹ انتخابات میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی جائے گی،پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت کے لیے وزراء اور اراکین اسمبلی کی نجی ہوٹل آمد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App