سٹی42: پاکستان سپورٹس بورڈ (PSB) نے ایشین چیمپئن شپ جیتنے والی انڈر 16 والی بال ٹیم کیلئے 82 لاکھ روپے کے کیش ایوارڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
ترجمان پی ایس بی کے مطابق ہر کھلاڑی کو 6 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا جبکہ کوچنگ اسٹاف کے لیے بھی 10 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر 12 رکنی اسکواڈ کو 72 لاکھ روپے اور کوچنگ عملے کو ٹیم ایوارڈ کا 50 فیصد حصہ پالیسی کے تحت دیا جائے گا۔
پی ایس بی کے مطابق یہ اعلان ایشین چیمپئن شپ میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر کیا گیا جہاں پاکستان نے فائنل میں ایران کو 2-3 سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔ پاکستان ٹورنامنٹ کے دوران ناقابلِ شکست رہا۔
ترجمان کے مطابق کھلاڑیوں اور اسٹاف کو یہ کیش ایوارڈز چند روز میں ادا کر دیے جائیں گے۔ براعظمی ٹیم ایونٹس میں گولڈ میڈلسٹ کھلاڑی کو انفرادی انعام کا 30 فیصد دینے کی پالیسی کے تحت یہ رقم مختص کی گئی ہے۔