ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی ازدواجی زندگی مشکلات کا شکار؟ سوشل میڈیا پر علیحدگی کی افواہیں

عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی ازدواجی زندگی مشکلات کا شکار؟ سوشل میڈیا پر علیحدگی کی افواہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم اس بار کرکٹ میدان کے بجائے اپنی ازدواجی زندگی کے باعث خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتی افواہوں کے مطابق عماد وسیم اور ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کے درمیان تعلقات میں دراڑ آ چکی ہے۔

حال ہی میں ثانیہ اشفاق نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے 'زایان' کی پیدائش کا اعلان ایک معنیٰ خیز اور جذباتی پیغام کے ساتھ کیا، جس میں انہوں نے عماد وسیم کا کہیں بھی ذکر نہیں کیا۔ کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میں نے تمہیں 9 ماہ تک تن تنہا اپنی کوکھ میں رکھا، اللہ مجھے آگے کے سفر کیلئے مزید طاقت دے، زایان۔
یہ پیغام ان کے قریبی عزیز و اقارب نے ری پوسٹ کرتے ہوئے ان کی ہمت کی داد دی اور انہیں مزید طاقت ملنے کی دعا دی۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ ثانیہ نے اپنی انسٹاگرام بایو سے "عماد وسیم کی اہلیہ" کا ذکر ہٹا دیا ہے اور اب صرف "عنایا عماد اور ریان عماد کی ماما" لکھا ہے۔مزید یہ کہ انہوں نے عماد وسیم کے ساتھ اپنی تمام تصاویر بھی انسٹاگرام سے ہٹا دی ہیں۔ البتہ، عماد وسیم کے اکاؤنٹ پر دونوں کی تصاویر اب بھی موجود ہیں اور دونوں ایک دوسرے کو فالو بھی کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر بعض صارفین کا دعویٰ ہے کہ عماد وسیم کی ازدواجی زندگی میں دراڑ کی وجہ ایک معروف ماڈل و انفلوئنسر 'نائلہ راجہ' کے ساتھ مبینہ تعلقات ہیں۔ حال ہی میں عماد وسیم کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ ایک خاتون کے ساتھ لندن کی سڑکوں پر چہل قدمی کرتے نظر آ رہے ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ خاتون نائلہ راجہ ہی ہیں، تاہم ویڈیو میں خاتون کا چہرہ واضح نہیں۔

ثانیہ کی جذباتی پوسٹ اور عماد وسیم کے مبینہ افیئر کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کئی صارفین نے کہا کہ "حاملہ بیوی سے بے وفائی سب سے شرمناک بے وفائی ہے" جبکہ کچھ نے انہیں شعیب ملک سے تشبیہ دی۔

ایک صارف نے لکھا کہ پہلے ثانیہ مرزا، اب ثانیہ اشفاق، خدا ایسے مردوں کو ہدایت دے جو عورتوں کی زندگی برباد کرتے ہیں۔بیشتر مداح اس وقت ثانیہ اشفاق کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے نظر آ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ عماد وسیم پر غیر اخلاقی تعلقات کا الزام لگا ہو۔ اس سے قبل بھی ان کا نام ایک افغان لڑکی کے ساتھ جوڑا گیا تھا، اور دونوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی تھیں۔