ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اپنی چھت، اپنا گھر" پروگرام :بینک آف پنجاب اور محکمہ ہاؤسنگ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

 اپنی چھت، اپنا گھر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دورِ نایاب:اپنی چھت، اپنا گھر" پروگرام کے تحت شہریوں کو بلاسود قرضے فراہم کرنے کے لیے بینک آف پنجاب اور محکمہ ہاؤسنگ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔

وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین اور صدر بینک آف پنجاب ظفر مسعود نے تقریب میں خصوصی شرکت کی،ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان اور بینک آف پنجاب کے عمر خان نے دستاویزات پر دستخط کیے۔

وزیرہاؤسنگ کا کہنا تھا کہ گھروں کی تعمیرکیلئےبلاسودقرضوں کی فنانسنگ پنجاب بینک ہی کریگا۔

سالانہ اہداف کی بروقت تکمیل کیلئے وزیر اعلیٰ نےایم ایف آئیز کی تجاویز منظور کر لی۔

وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا کہنا تھا کہ ابتک52ہزارلوگوں کو60 ارب روپےکےقرضہ جات تقسیم کیےجاچکےہیں، اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام کے تحت 90 کروڑ ، ماہانہ اقساط کی مد میں جمع ہوچکے ہیں،10ارب سے زائد رقم درخواستگزاروں میں اگلے ماہ تک تقسیم کی جائے گی۔