سٹی 42 : محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پرنسپلز کی تعیناتی کے لیے اہلیت کا معیار تبدیل کر دیا۔ تعلیمی قابلیت کے20 نمبر اور گزشتہ 5 سالوں کی سالانہ خفیہ رپورٹس بھی دیکھی جائیں گی۔
پرنسپل کی تعلیمی قابلیت کے اب 20 نمبر ہونگے۔امیدوار ایم فل ہے تو تین نمبر اور اگر پی ایچ ڈی ہے تو سات نمبر ملیں گے جبکہ کل نمبر دس ہونگے۔ امیدوار کی گزشتہ پانچ سالوں کی سالانہ خفیہ رپورٹس بھی دیکھی جائیں گی۔ ان میں اوسط رپورٹ کا ایک نمبر فی سال ،گڈ کے دو نمبر فی سال اور ویری گڈ کے تین نمبر فی سال ہونگے جبکہ ٹوٹل نمبر زیادہ سے زیادہ 15 ہونگے۔سروس اگر دس سال سے کم ہے تو 2نمبر، دس اور 15 سال کے درمیان ہے تو چار نمبر۔اگر 15 سے 20 کے درمیان ہو تو 6 نمبر ملیں گے۔ اگر سروس 20 سے 25 سال کے درمیان ہے تو 8 نمبر اور اگر 25 سے زیادہ ہے تو 10 نمبرز دئیے جائیں گے۔