سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

good news for Govt employees
کیپشن: Govt employees
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے وفاقی سیکرٹریٹ اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری ( آئی سی ٹی)فیلڈ ایڈمنسٹریشن میں کام کرنے والے سرکاری افسران کے لیے ’ ایگزیکٹو الاؤنس‘ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق افسران کو 150فیصد تک ایگزیکٹو الاؤنس دیا گیا ہے، جس سے ان کی موجودہ بنیادی تنخواہوں میں 150فیصد تک اضافہ ہو جائے گا۔ یہ اضافہ یکم جولائی 2022ءسے گریڈ 17سے 22تک کے افسران کی تنخواہوں میں ہو گا۔

رپورٹ کے مطابق اس الاؤنس کی منظوری کے بعد بیوروکریٹس کی تنخواہ میں ڈیڑھ سے دو لاکھ روپے کا اضافہ ہو گا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ تین ہفتے قبل قومی اسمبلی سے منظور کیے گئے وفاقی بجٹ میں حکومت کی جانب سے ان افسران کی تنخواہوں میں 15فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔ بنیادی تنخواہ میں یہ 150فیصد اضافہ اس کے علاوہ ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer