ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طالب علموں سے متعلق بڑی خبر آ گئی

class room
کیپشن: class room
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) پیف نے پارٹنر سکولوں کو ڈیڈ لائن دے دی، سکولوں کو صرف 5 فیصد طلباء فیل کرنے کی اجازت ہوگی۔
 تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے  پارٹنر سکولوں کو ڈیڈ لائن دی ہے کہ 31 جولائی تک طلباء کو پرموٹ کیا جائے۔ اس حوالے سے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے طلباء کی اگلی جماعتوں میں پرموشن پالیسی جاری کر دی ہے۔ پہلی سے آٹھویں جماعت تک پارٹنر سکولوں کو زیادہ سے زیادہ 5 فیصد طلباء کو فیل کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ پرموشن پالیسی کے تحت کسی بھی طالبعلم کو "ڈبل ڈیموٹ" کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

رواں برس مارچ میں داخل ہونے والے طلباء کو اگلی جماعتوں میں پرموٹ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ جماعت نہم میں پرموٹ ہونے والے طلباء کے کوائف سٹوڈنٹس انفارمیشن سسٹم میں درج کرنا ہوں گے۔ پیف نے پارٹنر سکولوں کو 31 جولائی تک طلباء کو پرموٹ کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ پیف نے پرموشن پالیسی کی دستاویز لاہور سمیت صوبے بھر کے ساڑھے سات ہزار پارٹنر سکولوں کو ارسال کر دی ہے۔