شوہر کی تیسری شادی پرمیرج ہال میدان جنگ بن گیا ؛ فوٹیج سامنے آ گئی

شوہر کی تیسری شادی پرمیرج ہال میدان جنگ بن گیا ؛ فوٹیج سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے لئے ہم خیال ہمسفرمل جائے تو زندگی کی خوشگوار ہوجاتی ہے، دنوں خاندان کے لوگوں کا راضی ہونا خصوصاً لڑکا اور لڑکی کی رضا مندی اہمیت رکھتی ہے، پسند کی شادی کرنے والے کے ساتھ اکثر ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں جن کا تصور بھی نہیں کیاجاسکتا ہے ، ایک ایسا ہی واقعہ گوجرانوالہ میں پیش آیا۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب کے شہر گوجرانوالہ  میں شہری کو تیسری شادی کرنا مہنگا پڑگیا،شادی کے لئے میرج ہال بک کرایاگیا اور تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے کہ اسی دوران پہلی بیوی نے میری ہال میں انٹری کی اور غصے سے لال پیلے ہوتے شوہر سے سوال کیا میری اجازت کے بغیر شادی کیوں کر رہے ہو؟

پہلی بیوی کے ورثاء اور لڑکے والوں کے درمیان بات تلخ کلامی سے بڑھتی ہوئی لڑائی جھگڑے تک جاپہنچی،میرج ہال میدان جنگ بن گیا،
 ایک دوسرے پر لاتوں مکوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیاگیا، لاتوں مکوں سے دل نہ بھرا تو کرسیاں بھی چلایں گئیں، میرج ہال دو سے تین گھنٹے میدان جنگ بنا رہا ،پولیس روایتی تاخیر سے پہنچی۔

اطلاعات کے مطابق  لڑائی جھگڑے کے باعث متعدد افراد زخمی بھی ہوگئے، میرج ہال میدان جنگ بننے کی فوٹیج سامنے آ گئی، پہلی بیوی کا کہنا تھا کہ  میرا شوہر بتائے بغیر بغیر تیسری شادی کر رہا تھا اور ہمیں چھوڑ گیا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer