سونے اور ڈالر کی اونچی اڑان، نئے ریکارڈ بنا ڈالے

سونے اور ڈالر کی اونچی اڑان، نئے ریکارڈ بنا ڈالے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی/ حسن علی) شہر کے صرافہ بازاروں اورمارکیٹوں میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ 1700 روپے کا اضافہ، سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 1 لاکھ 11 ہزار 700 روپے پر پہنچ گیئں۔ جیولرز کہتے ہیں عالمی سطح پر سٹاک ایکچینج اور دیگر شعبے تنزلی کا شکار ہیں بین الاقوامی سطح پر سونے کی خریداری بڑھنے کے ناعث سونا مہنگا ہوا۔

رواں کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا، سوموار کے روز1700روپےبڑھ کر سونے کی قیمتیں 1 لاکھ 11 ہزار 700 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیئں جبکہ بایئس قیراط فی تولہ سونا 102117 روپے کا رہا اسی طرح اکیس قیراط فی تولہ سونا 97475 روپے کا رہا۔ جیولرز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر سٹاک ایکسچنجز،تیل سمیت دیگر شعبوں ہی تجارت تنزلی کا شکار ہے ۔سرمایہ کار سونے کی تجارت کو زیادہ محفوظ تصور کرتے ہوئے سونے کی خریداری کررہے ہیں جس کے باعث قیمتیں بڑھیں۔

عالمی مارکیٹ میں 8 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 1817 ڈالر رہی۔جیولرز نے سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقامی سطح پر قیمتیں بڑھنے کی ایک وجہ ڈالر کی قدر میں بھی مسلسل اضافہ ہے۔ سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے صرافہ بازار اور مارکیٹوں کی رونقیں مانند پڑگئی ہیں اور سیل نہ ہونے کے باعث کاریگر پریشان ہیں۔

دوسری جانب ڈالر کی پرواز جاری، انٹربینک اوراوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمیں اضافہ جبکہ روپے کی قدر میں مسلسل کمی ریکارڈ کی گئی اور ڈالر ایک مرتبہ پھر سے بلند ترین سطح پر  پہنچ گیا۔  انٹر بنک میں ڈالر97 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 1 روپے 50 پیسے مہنگا ہو گیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے دن کے اختتام پرانٹربینک میں ڈالر 97 پیسے مہنگا ہو گیا۔ انٹربینک میں ڈالر 168 روپے 30 پیسے کی سطح پر بند ہوا جبکہ اوپن ماکیٹ میں ڈالرکی قیمت 1 روپے 50 پیسے اضافے کے بعد 169 روپے 20 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا۔ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت پرلاہور ایوان صنعت و تجارت کے صدر عرفان اقبال شیخ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے امپورٹ کیا جانے والا خام مال مہنگا ہوگا اس لئے مہنگائی بڑھے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer