موجیں ختم،تعلیمی ادارے کھولنے کی تیاریاں،نئی تاریخ بھی آگئی

موجیں ختم،تعلیمی ادارے کھولنے کی تیاریاں،نئی تاریخ بھی آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ریحان گل: محکمہ ہائر ایجوکیشن 15 ستمبرسے تعلیمی ادارے کھولنےکےلیےتیار،یونیورسٹیز اور کالجزکھولنے کے لیے وزیراعلی پنجاب سےاجازت مانگ لی۔


وفاقی حکومت کی زیر صدارت این سی او سی کےاجلاس میں 15 ستمبر سےکالجز اور یونیورسٹیز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھاجس کے پیش نظرمحکمہ ہائر ایجوکیشن نےکالجز اور یونیورسٹیز کھولنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب سے اجازت کے لیےباقاعدہ سمری بھیج دی گئی ہے،ذرائع کے مطابق کالجز اور یونیورسٹیز میں مرحلہ وار کلاسزکا آغاز کیا جائےگا،پہلے مرحلےمیں بی ایس،ایم فل اور پی ایچ ڈی فائنل سمسٹر کے طلباء کو بلایا جائےگا،حالات بہتر رہنے پرتمام ریگولر کلاسز کا آغاز کیا جائےگا۔

ذرائع کے مطابق اس مقصد کے لیےتمام کالجزکے پرنسپلزاور جامعات کے وائس چانسلرزکو ایس او پیز کےتحت انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے،سمری میں درخواست کی گئی ہےکہ این سی او سی کےفیصلے کےمطابق تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت دی جائے، محکمہ صحت کےایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائےگا۔

یاد رہے ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 8 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5599 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 265083 تک جاپہنچی ہے۔اب تک پنجاب میں 2083 ، سندھ میں 1993 اور خیبر پختونخوا میں 1142 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 159 ، بلوچستان میں 132، آزاد کشمیر میں 47 اور گلگت بلتستان میں 43 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے لاک ڈائون کیا گیا ،جو جزوی طور پر ابھی جاری ہے، تعلیمی ادارے بند ہیں، تعلیمی ادارے بند ہونے سے آن لائن کلاسز کا آغاز کیا گیا ہے لیکن یہ بچوں کیلئے کارگر ثابت نہیں ہورہا۔اب حکومت نے  سکول،کالجز اور یونیورسٹیاں کھولنے پر غور کررہی ہے۔جس کا جلد فیصلہ کرلیا جائے گا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer