(ممتاز شگری)ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے 18 روز قبل بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان تنازع کے گہرے سائے ، بنگلہ دیش اور آئی سی سی کے درمیان صورتحال بدستور کشیدہ اور بحران شدت اختیار کرگیا۔بنگلادیش اور آئی سی سی کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے،ڈیڈ لاک تاحال برقرار ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کےمطابق بنگلادیشی اسپورٹس مشیر نے ایک بار پھر بھارت اور آئی سی سی کے سامنے جھکنے سے صاف انکار کردیا، انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ سیکیورٹی خدشات ہیں، اس لیے بھارتی سرزمین پر نہیں کھیلیں گے۔
کرکٹ ویب سائٹ کی مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا سری لنکا کو متبادل وینیو بنانے کا مطالبہ برقرار ہے،غیر یقینی حالات کے باعث بنگلادیشی پلیئرز بھی پریشان ہیں۔
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان لٹن داس کا کہنا ہے کہ معلوم نہیں ورلڈ کپ کھیلنے جا رہے ہیں یا نہیں۔
واضح رہے کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کو ورلڈکپ سے متعلق فیصلے کیلئےکل تک کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔