ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنید صفدر کی شادی کی گونج پنجاب اسمبلی میں،تحریک انصاف نے تحریک التواجمع کرادی

جنید صفدر کی شادی کی گونج پنجاب اسمبلی میں،تحریک انصاف نے تحریک التواجمع کرادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (راؤ دلشاد) وزیراعلی پنجاب مریم نواز  کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کا معاملہ پنجاب اسمبلی میں پہنچ گیا ۔پی ٹی آئی کے رکن شیخ امتیاز نے پنجاب  اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کرادی۔
تفصیلات کے مطابق تحریک التوائے کار  میں کہا گیا ہے کہ شادی تقریبات رات دس بجے کے بعد بھی چلتی رہیں، جنید صفدر کی شادی میں ون ڈش قانون کی پامالی ہوئی بارہ ڈشز پیش کی گئیں۔
تحریک التوا  میں سوال اٹھایا گیا ہے کہ عام شہریوں پر سخت پابندیاں ہیں کیا قوانین صرف غریب عوام کےلئے ہیں ؟
، تحریک التوا میں مطالبہ کیا گیا  کہ اجلاس کی کارروائی روک کر اس اہم معاملے پر بحث  کی جائے۔