ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیمیکل ڈورکے خلاف ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر

کیمیکل ڈورکے خلاف ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : کیمیکل ڈور آئین کے آرٹیکل 9، 14 اور 15 کی خلاف ورزی ہے۔درخواست گزار نے کیمیکل ڈوراستعمال کرنے والوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی استدعاکردی۔

لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر کی گئی۔ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سرکاری پابندی کے باوجود شہر بھر میں کیمیکل ڈور کی کھلے عام فروخت جاری ہے جو شہریوں کی جان و مال کے لیے سنگین خطرہ ہے۔کیمیکل ڈور آئین کے آرٹیکل 9، 14 اور 15 کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔درخواست گزار کے مطابق مہلک ڈور نہ صرف موٹر سائیکل سواروں بلکہ عام شہریوں، بچوں اور راہگیروں کے لیے بھی جان لیوا ثابت ہو رہی ہے۔ کیمیکل ڈور سے حال ہی میں ایک نوجوان شہری شدید زخمی ہو گیا۔درخواست گزار نےعدالت سے کیمیکل ڈوراستعمال کرنے والوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی استدعاکردی۔

Ansa Awais

Content Writer