ملک اشرف : ریٹائرڈ لیسکو اہلکار کو پنشن مراعات دینے سےمتعلق عدالتی حکم عدولی کا الزام،ہائیکورٹ کا لیسکو چیف رمضان بٹ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری ، 10 فروری کو جواب طلب کر لیا۔
لیسکو کے ریٹائرڈ اہلکار ملک ایم ذاکر ناصر کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وہ 30 ستمبر 2020 کو ریٹائر ہوا، آڈٹ اعتراض کا جواز بناکر پنشن مراعات فراہم نہیں کی گئیں۔لیسکو چیف ودیگر افسران کو درخواستیں دیں ، شنوائی نہ ہونے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ ہائیکورٹ نے 27 اکتوبر 2025 کو لیسکو چیف کو زیر التوا ءدرخواست پر فیصلے کا حکم دیا، تاہم عدالتی حکم پر اب تک عمل درآمد نہیں کیا گیا۔عدالت سے استدعا کی کہ حکم عدولی پرلیسکو چیف رمضان بٹ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔جسٹس محمد عاصم حفیظ نے درخواست گزار وکیل کا مؤقف سن کر لیسکو چیف سے 10 فروری کو جواب طلب کرلیا۔۔لیسکو چیف رمضان بٹ کیخلاف رواں ماہ توہین عدالت کی درخواستوں کی تعداد 2 ہوگئی۔