ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی دونوں مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 43 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا اور نئی عالمی قیمت 4 ہزار 713 ڈالر تک پہنچ گئی۔ گزشتہ روز یہ قیمت 4 ہزار 689 ڈالر تھی، تاہم آج مزید اضافہ کے بعد سونا نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں تقریباً 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 300 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 93 ہزار 662 روپے تک پہنچ گئی۔ فی 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 686 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 23 ہزار 235 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت میں 87 روپے کا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 9 ہزار 869 روپے ہو گئی، جبکہ فی 10 گرام چاندی کے نرخ 76 روپے بڑھ کر 8 ہزار 461 روپے تک پہنچ گئے۔