اسلام آباد ہائیکورٹ؛ توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈز کیس کے جیل ٹرائل کیخلاف درخواستوں پر بنچ تبدیل

اسلام آباد ہائیکورٹ؛ توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈز کیس کے جیل ٹرائل کیخلاف درخواستوں پر بنچ تبدیل
کیپشن: Islamabad High Court, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احتشام کیانی: اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈز ریفرنسز کے جیل ٹرائل کالعدم قرار دینے کی درخواستوں پر بنچ تبدیل کردیا گیا۔ 

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پیر کو سماعت کریں گے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے گزشتہ سماعت کی تھی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے رخصت پر جانے کے بعد بنچ تبدیل ہوا۔ 

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے جیل ٹرائل کے نوٹیفیکیشنز کے خلاف درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی دونوں درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری کیا تھا، اس کے علاوہ عدالت نے ریفرنسز کا جیل ٹرائل روکنے کی درخواستوں پر بھی نوٹس جاری کیا تھا۔