اے این ایف کی کاروائیاں، نوجوان نسل بڑی تباہی سے بچ گئی

Anti-Narcotics Force operations
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے بلوچستان کے علاقے گوادار میں کارروائی کرتے ہوئے 100 کلو گرام چرس بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد منشیات فورس(اے این ایف) کے  ترجمان کا کہنا ہے کہ بلوچستان  سے بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوشش نا کام بناتے ہوئے خفیہ اطلاع پرگوادرکے نزدیک ایک زیرتعمیرمکان میں چھپائی گئی 100کلوگرام چرس برآمد کرلی۔  اے این ایف کے مطابق تحویل میں لی گئی چرس سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل کرنا تھا۔

علاوہ ازیں جاواچوک(اسلام آباد)کے قریب کارروائی کے دوران ملزم سے 200نشہ آورگولیاں برآمد کی گئیں، گرفتارملزم نشہ آورگولیاں تعلیمی اداروں کے طلبا کو مہیا کرتا تھا۔

 اُدھر اے این ایف اورایف سی کی انگوراڈہ پرمشترکہ کارروائی کے دوران کار سے50 کلوگرام چرس تحویل میں لی، جس کے دوران تین ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میں آئی اسکے علاوہ بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں کارروائی کے دوران 31 کلو 200 گرام چرس برآمد ہوئی۔

اے این ایف نے باچا خان ایئرپورٹ پشاورپردومختلف کارروائیاں کر کے جدہ جانے والے ملزم کے ٹرالی بیگ سے 6 کلو890 گرام آئس برآمد کیں جبکہ اے ایس ایف کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں ابوظہبی جانے والے ملزم کے ٹرالی بیگ سے 1کلو304گرام چرس قبضے میں لی۔

مذکورہ دونوں کارروائیوں میں 2 ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی۔ دریں اثنا اے این ایف اورپنجاب رینجرز نے قصور میں کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 1کلو360گرام ہیروئن برآمد کی۔ ترجمان کے مطابق تمام گرفتارملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر