سردی کی شدت میں اضافہ، ٹریول ایمرجنسی نافذ

سردی کی شدت میں اضافہ، ٹریول ایمرجنسی نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیاجبکہ کوژک ٹاپ پر ٹریول ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

توبہ اچکزئی میں برفباری کے دوران لاپتا پولیو ٹیم کو ریسکیو کر لیا گیا ہے، پولیو ٹیم کو قلعہ عبداللہ ہیڈکوارٹر منتقل کر دیا گیا, چمن شہر اور گردونواح میں موسلادھار بارش کے باعث ندی نالے بھر گئے، شمالی بلوچستان کے موسمی اثرات آج سے سندھ بھر میں پڑنےکا امکان ہے، کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں ریکارڈ سردی متوقع ہے، کراچی میں درجہ حرارت 3 ڈگری سینی گریڈ تک گرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

حیدرآباد اور لطیف آباد میں بوندا باندی سے ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کو مزید سرد کر دیا ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی آج سے بدھ تک بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مینگورہ میں بھی وقفے وقفے سےبارش اور بالائی علاقوں کے پہاڑوں پر برف باری جاری ہے۔ ملکہ کو ہسار مری میں برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔