بلوچستان؛ سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان؛ سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور : بلوچستان کے ضلع پشین میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کیے گئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا،  گرفتار دہشت گرد افغان شہری ہے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و بارودی مواد بھی برآمد ہوا ۔ 
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز عوام کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں ۔