وزیراعظم کی سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر معذرت

 وزیراعظم کی سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر معذرت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: برطانیہ کے وزیراعظم رشی سونک نے چلتی کار میں سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر معذرت کرلی۔

ترجمان برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ رشی سونک نے سوشل میڈیا کیلئے کلپ بنانے کی خاطر مختصر وقت کیلئے سیٹ بیلٹ کھولی تھی،انہیں غلطی کا مکمل احساس ہے اور وہ معذرت خواہ ہیں. وزیراعظم رشی سونک کا ماننا ہے کہ چلتی کار میں بیٹھے تمام افراد کو سیٹ بیلٹ باندھنی چاہیے۔

دوسری جانب لنکا شائر پولیس کے مطابق وزیراعظم کے سیٹ بیلٹ نہ پہننے کے معاملے سے آگاہ ہیں اور اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کار کے مسافر کو سیٹ بیلٹ ہونے کے باوجود نہ پہننے پر ایک سو پاؤنڈ تک جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer