(عمران یونس)پنجاب یونیورسٹی نے ایسوسی ایٹ ڈگری کامرس /بی کام پارٹ ون / ٹو، اور اینول 2021 ء کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا.
تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایسوسی ایٹ ڈگری کامرس /بی کام پارٹ ون اور ٹو سیکنڈ اینول 2020ء اور اینول 2021 ء کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا ہے.پنجاب یونیورسٹی کیجانب سے جاری رزلٹ کے مطابق پارٹ ون میں طلباء کی کامیابی کا تناسب 25 فیصد جبکہ پارٹ ٹو میں 38 فیصد رہا۔طلباء کی سہولت کیلئے پنجاب یونیورسٹی نے رزلٹ سے متعلق تمام تفصیلات اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی ہیں۔