’’ ملک کا نام ڈبونے والوں کو دوبارہ عزت نہیں ملنی چاہیے‘‘

’’ ملک کا نام ڈبونے والوں کو دوبارہ عزت نہیں ملنی چاہیے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ایک بار پھرسپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹرز کی ٹیم میں واپسی کی مخالفت کردی، انہوں نے کہا ہے کہ ملک کا نام ڈبونے والوں کو دوبارہ عزت نہیں ملنی چاہیے۔

 نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف لاہور کے پروگرام میٹ دی پریس میں گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ  کا کہنا تھا کہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے دستیاب ہیں، انہوں نے کوچنگ سٹاف پر بلاجواز تنقید کا دفاع  کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ٹیم انتظامیہ کیرئیر کی بہترین انتظامیہ ہے کچھ لوگ اپنی پرفارمنس کی ناکامی ان پر ڈال رہے ہیں۔

 پروفیسر نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز آسان نہیں ہوگی، نوجوان کھلاڑیوں کو پرفارم کرنا پڑیگا۔

       

Shazia Bashir

Content Writer