ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گریڈ 21 میں ترقی پانیوالے افسران کی تعیناتی پنجاب حکومت کریگی

گریڈ 21 میں ترقی پانیوالے افسران کی تعیناتی پنجاب حکومت کریگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: گریڈ اکیس میں ترقی پانے والے افسران پنجاب میں رہیں گے یا اسلام آباد جائینگے؟  وفاق نے فیصلہ کرنے کیلئے پنجاب حکومت سے رائے مانگ لی۔

 تفصیلات کے مطابق  وفاق اور پنجاب حکومت نے افسران کی ترقی کے بعد کی صورت حال کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، وفاق نے اس حوالے سے پنجاب سے گریڈ اکیس میں ترقی پانے والے افسران کو پنجاب میں ہی رکھنے یا نہ رکھنے پر رائے مانگ لی ہے۔

  افسران کو پنجاب میں رکھنے یا واپس اسلام آباد بھیجنے پر مشاورت جاری ہے۔

گریڈ اکیس میں ترقی پانے والے کون کون سے سیکرٹری پنجاب میں رہیں گے اس کا فیصلہ جلد کیا جائے گا، ترقی پانیوالوں میں سیکرٹری سروسز صائمہ سعید، سیکرٹری کوآپریٹیو احمد رضا سرور، سیکرٹری فوڈ شہریار سلطان، سیکرٹری لائیو سٹاک ثاقب ظفر اور سیکرٹری سوشل ویلفئر شامل ہیں جن کو پنجاب میں رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ سنٹرل سلیکشن بورڈ نے ان سیکرٹریز کو ترقی کے لئے کلیئر کیا ہے۔

 دوسری جانب پنجاب حکومت نے متعدد افسران کو جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ تعینات کردیا، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، پنجاب حکومت نے محمد جنید ابراہیم کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ قانون جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ تعینات کردیا ہے، جبکہ ذیشان شبیر رانا کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ، محمد راشد کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ بلدیات، کریم بخش کو ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ، کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر کو ڈپٹی سیکرٹری سروسز اور فرحان فاروق کو ڈپٹی سیکرٹری ہوم جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ تعینات کیا گیا ہے۔

 اسی طرح محمد میسم عباس کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ قانون اور رانا شکیل اسلم کو ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ تعینات کیا گیا ہے، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے تعیناتیوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer