اساتذہ کی بڑی مشکل حل،مراد راس کے شکرگزار

اساتذہ کی بڑی مشکل حل،مراد راس کے شکرگزار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) اساتذہ کوباربار کے چکروں سے بھی نجات مل گئی، سکول ایجوکیشن کی '' سہولت ایپ'' کا آغاز ہو گیا، ریٹائرڈ اساتذہ کے لئےریٹائرمنٹ نوٹیفکیشن کی سہولت، گریجویٹی اور فنڈز کا پروسس بھی ایپ سرانجام دے گی، میٹرک سند کے لئےبھی اپلائی کیا جاسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اشتراک سے اساتذہ کے لئےآن لائن ریٹائرمنٹ ایپ کا آغاز کردیا،ایپ سے اساتذہ و ملازمین گھر بیٹھے ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن حاصل کر سکیں گے۔ ہر ریٹائر ہونیوالے استادکو 6 ماہ قبل موبائل فون پر ریٹائرمنٹ آن لائن اپلائی کرنے کا پیغام موصول ہوجائے گا۔ اساتذہ کی جانب سے اپنی تقرری و جوائننگ لیٹر اور میٹرک کی سند اَپ لوڈ کرنے پر ریٹائرمنٹ کی درخواست جمع ہوجائے گی۔

آل ٹیچرز ایسوسی ایشن میونسپل کیڈر کے نائب صدر آصف گوہر کا کہنا ہے کہ اس سے قبل اساتذہ کو ریٹائرمنٹ نوٹی فکیشن کے لئےکلرکوں اور آفیسرز کی منتیں اور مختلف دفاتر کےچکرلگانے پڑتے تھے۔انہوں نے بتایا کہ اساتذہ کے لئےآن لائن ریٹائرمنٹ کا نظام متعارف کروانے پر وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کے شکرگزار ہیں۔

واضح رہے کہ ریٹائرمنٹ سے ایک سال قبل تین دستاویزات فراہم کرنے پر اساتذہ کوریٹائرمنٹ پر پینشن ،گریجویٹی اور لیو انکیشمنٹ جاری کردی جائے گی، اساتذہ کو آن لائن درخواست، شناختی کارڈ کی کاپی اور نو ڈیمانڈ سرٹیفکیٹ جمع کرانا ہوگا، درخواست ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم پر آن لائن جمع ہوگی. اساتذہ کی ریٹائرمنٹ سے ایک سال قبل تمام دستاویزات مکمل کرلیے جائیں گے.

حکام کا کہنا ہے کہ اساتذہ کو آن لائن چیک کی فراہمی کے لئے محکمہ خزانہ سے رابطہ میں ہیں، ریٹائرمنٹ کا طریقہ کار آن لائن ہونے سے اساتذہ کو خوار نہیں ہونا پڑے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer