پروفیشنل ڈگریز کی ایکولنس ، خواتین اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی بنانے کا اعلان

 پروفیشنل ڈگریز کی ایکولنس ، خواتین اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی بنانے کا اعلان
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض : سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں پروفیشنل ڈگریز کی ایکولنس ، سروس رولز میں ترامیم اور خواتین اساتذہ کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کمیٹی بنانے کا اعلان کردیا۔
 پروفیشنل ڈگریز کی ایکولنس ، سروس رولز میں ترامیم اور خواتین اساتذہ کے مسائل کو حل کرنے کیلئےکمیٹی بنانے کا اعلان کردیا گیا۔صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کیجانب سے انتظامی افسران تربیت یافتہ اور میرٹ پر تعینات ہوں گے ،سکول کونسل کو با اختیار بنانے کا بھی اعلان کیا گیا۔14 ہزار ایس ایس ایز کی مستقلی 30 جون سے پہلے ہو جائے گی۔صدر پی ٹی یو چودھری محمد سرفراز کا کہنا تھا کہ لیٹ بی ایڈ اساتذہ کے کنٹریکٹ میں توسیع کی سمری منظور کروانے پر وزیر تعلیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔اس موقع پر وزیر تعلیم پنجاب نے اساتذہ کے چارٹر آف ڈیمانڈ کو درست قرار دیا۔صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خان کا کہنا تھا کہ اساتذہ کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے۔

Ansa Awais

Content Writer