ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عائشہ عمر سےجنسی ہراساں کرنیوالا کا نام پوچھنے پرموقف سامنے آگیا

عائشہ عمر سےجنسی ہراساں کرنیوالا کا نام پوچھنے پرموقف سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) اداکارہ وماڈل عائشہ عمر نے کی مقبولیت میں مزید اضافہ مشہور ڈرامہ بلبلے سے  ہوا،ڈرامہ انڈسٹری میں کئی مصائب کا سامنا کرنا پڑا اس بارے اداکارہ نے اہم انکشاف کیا تھا کہ انہیں ابتدائی دنوں میں جنسی ہراساں کیاگیا،کہا کہ ضرورت پڑی تو اس شخص کا نام بھی منظر عام پر لاؤں گی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ومیزبان عائشہ عمر نے ایک حالیہ انٹرویو میں اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ مجھے جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا شوبز کی دنیا میں آنے کے لئے بھاری قمیت چکانا پڑی،اداکاری کے میدان میں نشیب وفراز کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے،اس کام میں بہت کچھ حاصل کیا اور گنوایا۔

اداکارہ نے ایک انٹرویومیں اہم انکشاف ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جنسی ہراسانی کا واقعہ سامنے لانے کے بعد ایک برانڈ نے انہیں اس وقت کام دینے سے انکار کیا، اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے جنسی ہراساں کرنے والے شخص کا نام پوچھا گیا تھا جس پر میں نے مناسب نہیں سمجھا۔

اداکارہ کا کہناتھا کہ ہراساں کرنے والے شخص کا نام نہیں لیا، جب مجھے لگے گا کہ اس راز سے پردہ اٹھاؤں تو نام بھی سامنے لاؤں گی،ابھی نام لینا مناسب نہیں،

واضح رہے کہ اداکارہ نے قبل ازیں انکشاف کیا تھا کہ انڈسٹری میں عمر سے دُگنا طاقتور شخص ہراساں کرتا رہا ہے جس کا ذکر انہوں نے 15 برس تک کسی سے نہیں کیا۔انڈسٹری میں قدم رکھا تو اس وقت اُن کی عمر 23 سال تھی، اُس وقت میری عمر سے دُگنے طاقتور آدمی نے مجھے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا اور یہ سلسلہ برسوں تک چلتا رہا۔
 


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer