ماہرہ خان نے اپنی تعطیلات کی تصاویر وائرل کردیں

ماہرہ خان نے اپنی تعطیلات کی تصاویر وائرل کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زین مدنی )معروف اداکارہ ماہرہ خان ان دنوں مصروفیات کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے شوبز کی چمکتی دمکتی دنیا سے دور میکسیکو میں اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ہمراہ تعطیلات منا رہی ہیں لیکن ان دنوں بھی وہ اپنے مداحوں کو نہیں بھولیں اس لیے پے در پے تصاویر شیئر کر رہی ہیں اور ساتھ ہی برمحل کیپشن دے کر مداحوں کو اس سفر میں شرکت کا موقع فراہم کرہی ہیں۔

اپنی پہلی انسٹا گرام پوسٹ میں ماہرہ خان نے محو پرواز طیارے کی کھڑکی سے زمین کے کھیت کھلیان کی خوبصورت تصاویر کھینچیں اور ورلڈ ٹور کی نوید سنائی۔

اپنی دیگر پوسٹوں میں ماہرہ خان نے ایک سبق آموز اقتباس شیئر کیا کہ آخر میں صرف تین چیزوں کی حیثیت باقی رہ جاتی ہے ایک یہ کہ آپ کتنا پیار کرتے ہیں؟ دوم آپ کتنی دیانت داری سے زندگی بسر کرتے ہیں؟ اور سوم کتنی خوش مزاجی سے کسی بھی چیز سے علیحدہ ہوجاتے ہیں۔ماہرہ خان نے ایک آرٹ پیس بھی شیئر کیا جسے مداحوں نے خوب سراہا.

View this post on Instagram

The arrival ???? P.S swipe ➡️

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

اسی طرح اہل خانہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سفر کتنا اچھا ہو اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ کے ساتھ موجود ہم سفر کس مزاج کے لوگ ہیں؟ اس تصویر میں اہل خانہ تعطیلات سے بھرپور طریقے سے لطف اندوز ہوتے نظر آرہے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer