ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قتل کیس کا مجرم عدالت سے فرار

قتل کیس کا مجرم عدالت سے فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق) پولیس کی غفلت سےقتل کیس کا ملزم ہتھکڑی نکال کرفرار ہوگیا۔ پولیس اہلکاروں کوملزم فیصل جاوید کےبھاگنے کی خبرتک نہ ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کےباہرمرکزی گیٹ پرتعینات پولیس اہلکار بھی ملزم کو گرفتار نہ کرسکے۔

ایڈیشنل سیشن جج عارف حمید شیخ کی عدالت میں تھانہ لیاقت آباد پولیس نےملزم فیصل جاوید کےخلاف قتل کا چالان پیش کررکھا ہے، ملزم فیصل جاوید کوعدالت پیش کرنے کے لیےبخشی خانے لایا گیا. حاضری کے بعد ملزم کوواپس بخشی خانے لےجایا جارہا تھا کہ اس نےکسی طرح ہتھکڑی سے اپنا بازو نکال لیا اوردیگرملزمان کے ساتھ چلتےچلتےبھاگ گیا. ملزم کےفرار ہونےکا علم اس وقت ہوا جب بخشی خانےسیشن کورٹ میں ملزمان کی گنتی کی گئی. ملزم کےفرارپربھگدڑ مچ گئی، اسلام پورہ پولیس نےاطلاع پرضابطےکی کارروائی شروع کردی ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔