میئرلاہورکرنل ریٹائر ڈمبشر جاوید کا نو زونزکے زیر اہتمام سہولت کیمپس کا دورہ

میئرلاہورکرنل ریٹائر ڈمبشر جاوید کا نو زونزکے زیر اہتمام سہولت کیمپس کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راو دلشاد: میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے نو زونزکےزیر اہتمام لگائے سہولت کیمپس کا دورہ کیا۔ لیسکو اہلکاروں کی عدم موجودگی پر افسران کی سرزنش کی۔

تفصیلات کے مطابق میئرلاہورکرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نےنوزونز کے زیر اہتمام لگائے سہولت مراکز کا دورہ کیا۔ سہولت مراکزکےتحت فرائض انجام دہی کے امور کا جائزہ لیا۔

میئرلاہور نے کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور نے شہر میں ٹریفک کی ابتر صورتحال کے باعث اورنج لائن روٹس پر نو سہولت کیمپ لگارکھے ہیں۔ سہولت کیمپ داتا گنج بخش زون کی طرف سے لکشمی چوک اور جین مندر پر لگایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال زون کی طرف سے سہولت مرکز ٹھوکر نیاز بیگ پر لگایا گیا ہے۔ گبرگ زون کی طرف سے سنگھ پورہ منڈی کے ایک طرف جبکہ دوسری جانب شالامار زون نے سہولت کیمپ فعال کردیا ہے۔

واہگہ زون کی طرف سے داروغہ والا جبکہ سمن آباد زون کا سہولت کیمپ ایل اوایس ڈرین پر لگایا گیا ہے۔ انکاکہناتھاکہ سہولت کیمپ میں تمام الائیڈ محکمے مشترکہ طور پر شہریوں کے حل کریں گے۔