طاہر القادری نے حکومت کے دوماہ سے پہلے رخصتی کی پیش گوئی کر دی

طاہر القادری نے حکومت کے دوماہ سے پہلے رخصتی کی پیش گوئی کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ:پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے حکومت کے دو ماہ سے پہلے رخصتی کی پیش گوئی کردی۔ کہتے ہیں  اپنی حکمت عملی بنا لی ہے۔

تفصیلات کے مطانق ماڈل ٹاون میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ  پہلا ہدف حکومت کو گھر بھیجنا ہے۔ آئندہ اہداف کیلئے بھی اتحادیوں میں ذہنی ہم آہنگی موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ احتساب، ریفارمرز اور صاف شفاف انتخاب ان کا ہدف ہے۔ احتساب اور اصلاحات کے  لیےساٹھ دن  کا نگران سیٹ اپ  بہت ہے۔۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر اصلاحات چاہتے ہیں۔

 ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ  سینیٹ انتخابات رکوانا  ان  کا ایجنڈا ہے نہ اس پر کبھی بات ہوئی۔ ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں ایسا کوئی معاملہ زیر بحث نہیں رہا۔ عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نیا نیا اتحاد ہے سب کا اپنا اپنا نقطہ نظر ہ۔ سب کو ساتھ لے کر چل  رہے ہیں۔