رفیع پیر تھیٹر میں بچوں کے لئے منعقد کیا گیا پپٹ شو کا تیسرے روز

رفیع پیر تھیٹر میں بچوں کے لئے منعقد کیا گیا پپٹ شو کا تیسرے روز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل: رفیع پیرتھیٹرمیں بچوں کے لئے منعقد کیا گیا پپٹ شوتیسرے روز بھی جاری رہا۔ رنگ برنگی خوبصورت کٹھ پتلیوں نے بچوں کو اپنے جادوئی سحر میں قید کئے رکھا۔

تفصیلات کے مطابق رفیع پیرتھیٹرمیں کٹھ پتلی تماشا اور مختلف ثقافتوں پر کٹھ پتلوں کی پرفارمنس نے بچوں کے ساتھ والدین کو بھی خوب محظوظ کیا۔صبح سویرے سکو ل کے بچے اور شام میں فیملز کے ساتھ آئے بچے کٹھ پتلیوں کا تماشا دیکھ کر خوش ہوتے رہے. پپٹ شو میں جوکر بننے والے علی کا کہنا ہے کہ بچوں کو خوش کرنے کے لئے یہ روپ دھارا ہے

  رفیع پیر تھیٹر میں پپٹ شو کا کل آخری روز ہے جس کو دیکھنے کل بھی لوگوں کی بڑی تعداد رفیع پیر تھیٹر کا رخ کرے گی۔