کامیڈی کنگ امان اللہ خان ہسپتال سے ڈسچارج، 1ماہ بیڈریسٹ کرینگے

کامیڈی کنگ امان اللہ خان ہسپتال سے ڈسچارج، 1ماہ بیڈریسٹ کرینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی: کامیڈی کنگ امان اللہ خان کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کامیڈین ایک ماہ مکمل بیڈریسٹ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکار اور کامیڈی کنگ کا خطاب پانے والے امان اللہ خان کو سرجری میڈ ہسپتال سے گھر جانے کی اجازت مل گئی ہے۔ ڈاکٹرز نے امان اللہ کے مکمل ٹیسٹ کرنے کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دی اور ایک ماہ مکمل بیڈ ریسٹ کا مشورہ بھی دیا ہے۔

یا د رہے کہ کامیڈی کنگ ایک ہفتہ قبل چیسٹ انفیکشن ہونے کے باعث ہسپتال داخل ہوئے تھے۔